تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل فائیو: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی(نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل فائیو کے چودھویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ میچ کی جیت میں کپتان عماد وسیم نے اہم کردار ادا کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے اٹھارہ اعشاریہ چار اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 187 کا سکور کرکے حاصل کیا۔کراچی کنگز کی فتح کی خاص بات کپتان عماد وسیم کی جارحانہ بلے بازی تھی۔ انہوں نے انیسویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر لگاتار چھکے مار کر جیت کی راہ ہموار کی۔ عماد وسیم نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شرجیل خان 38، اے ڈی ہیلز 52 اور ڈیلپورٹ 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیل سٹین، رومان رئیس اور احمد صفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر رونچی نے 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے جبکہ کپتان شاداب خان نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی جارحانپ اننگز کھیلی۔ دونوں بلے باز ںاٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں منرو ایک، رضوان خان 22 اور انگرام 16 رنز بنا سکے۔کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو مقررہ بیس اوورز میں جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا ٹاس کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وکٹ میں تھوڑی نمی ہے جس سے پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہم خود اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور انھیں دوبارہ نہ دہرائیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ کی صورتحال بہت اچھی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس پر 190 سے زائد سکور کریں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں 2 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین آج اِن ایکشن ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  خان لالا نے لالاکردی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker