پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس، 45 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا، گلگت بلتستان کی 45 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ خاتون نے حال ہی میں ایران کا سفرکیا۔ گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے 6 مارچ تک بند کر دیئے گئے۔کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker