تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نامعلوم ڈاکووں نے مزاحمت پرفائر مار کر نوجوان محنت کش کوشدید ذخمی کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ صدر میں تین مسلح نا معلوم ڈاکووں نے مزاحمت پر فائر مار کر نوجوان محنت کش کو فائر مار کر شدید ذخمی کر دیا۔گزشتہ روزبھی اسی سڑک پر ڈاکووں نے ایک وکیل کو فائر مار کر شدید ذخمی کرکے موٹر سائکل چھین لی تھی۔بڑھتی ہوئی خونی ڈکیتیوں پر عوام میں خوف و ہراس۔بھائی پھیروصدرپولیس تحفظ دینے میں ناکام۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نواحی گاؤں جلیکے کا رہائشی نوجوان راناعامرنواحی مل میں ڈیوٹی دینے کیلیے ڈھاباں روڈ پر جا رہا تھا کہ جب وہ گاوں سے تھوڑی دور پہنچا تو سڑک پر کھڑے تین مسلح نامعلوم ڈاکوں نے اسے روکا اور نہ رکنے پر ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔شور مچانے پر گاؤں کے اور لوگ جب موقع پر پہنچے تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ذخمی کو مقامی سول ہسپتال بھائی پھیرو لیجایا گیا مگر ڈاکٹروں نے نازک حالت کے پیش نظر اسے جناح ہسپتال ریفر کر دیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اطلاع کے باوجود پولیس وہاں کافی دیر کے بعد پہنچی۔ذخمی کے قریبی رشتہ دار رانا یونس نے تھانہ صدر بھائی پھیرومیں وقوعہ کی تحریری درخواست دے دی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جلیکی کے ارد گرد خونی ڈکیتیوں کا سلسلہ عام ہے اور آئے روز ڈاکو شہریوں کوفائر مار کرزخمی کرکے لوٹ لیتے ہیں مگر پولیس ان واقعات کے مقدمات درج کرنے سے پس و پیش کرکے ڈاکووں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دیتی ہے۔چند ہفتے قبل بھی اسی جگہ پر موضع سہارنکے کے وکیل رانا اکمل ایڈووکیٹ کو کچہری سے واپس گاوں جاتے اسی جگہ ڈاکووں نے فائر مار کر شدید زخمی کرکے نئی موٹر سائکل چھین لی تھی۔ عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں بڑھتی ڈکیتیوں اور مقدمات درج نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اعلی پولیس حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker