پاکستانتازہ ترین

ہم بطور اپوزیشن جماعت پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا نہیں کر پارہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(بیوروچیف) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم بطور اپوزیشن جماعت پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا نہیں کر پارہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ پارٹی قیادت نے اراکین کو معاشی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں بارے بریف کیا۔ اجلاس میں پارٹی کا بطور اپوزیشن جماعت اپنی ہی کارکردگی پر عدم اطمینان کیاگیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم بطور اپوزیشن جماعت پارلیمنٹ میں موثر کردار ادا نہیں کر پارہے۔ پہلی بار عوام اپوزیشن کی جانب دیکھ رہی ہے اور ہم کچھ نہیں کررہے۔ ہمیں عوام کی توقعات کے مطابق اواز بلند کرنا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے تمام اراکین کو آگے بڑھ کر عوامی مسائل اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker