پاکستانتازہ ترین

نواز شریف ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے: مریم نواز

لاہور(پاک نیوز) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سلامت ہے، اللہ انہیں سلامت رکھے۔ جتنے مرضی ملک میں تجربات ملک میں کروا لیں، نواز شریف ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ بیرون ملک بھیجنے کا معاملہ عدالت کے پاس ہے۔ میں بھی نواز شریف کی اولاد ہوں، میرا بھی دل کرتا ہے کہ ان سے ملاقات کروں۔ان کا کہنا تھا میری خاموش کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ آج بولوں گی تو کیا مجھے دکھایا جائے گا؟ مجھ پر پابندی ہے۔ میڈیا جو دکھانا چاہتا ہے، وہ نہیں دکھا سکتا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے والد کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کے دل کی شریان 80 سے 90 فیصد تک بند ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میری بہن اور بھائی والد نواز شریف کی ہر طرح سے خدمت کر رہے ہیں لیکن میں بھی ان کی اولاد ہوں، میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں ان سے ملوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میرے بغیر علاج نہیں کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker