پاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ گر گئی،سردار منصورحیات ٹمن ن لیگ میں شامل

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ گر گئی۔ ضلع چکوال کی بڑی سیاسی شخصیت سردار منصورحیات ٹمن مسلم لیگ (ن) کے ہوگئے۔ضلع چکوال کی بڑی سیاسی شخصیت سردار منصور حیات ٹمن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سردار منصور کو دوبارہ اپنے گھر میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ملک غیرمعمولی صورتحال کا شکار ہے۔ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، لیکن عمران خان مزید پانچ سال رہے تو کوئی ان کا نام لیوا بھی نہیں ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب مسئلہ نئے انتخابات سے حل نہیں ہوگا۔ فیصلہ کرنا ہوگا، ملک کوآئین کے مطابق چلانا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا سے ٹھنڈی ہوائیں ملیں جبکہ اپوزیشن کو بند کردیا۔ اس کے باوجود ان سے جہاز ٹیک آف بھی نہیں ہورہا۔ موجودہ حکمرانوں کا اناڑی پن ملک کو بہت مہنگا پڑرہا ہے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان میں مخصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈہ کیا گیا جو کنٹینر سے شروع ہوا اور الیکشن تک چلایا گیا۔ سیاسی مخالفین کو نیب سے دبانے کے بعد اب میڈیا کو دبانے کی کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  طالبان نےمیرے سرکی قیمت 50 کروڑ روپے مقرر کررکھی ہے،رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker