تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:حرجماعت نے پاکستان کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیئے ہیں۔ محمد ہاشم خاصخیلی

سنجھورو(نمائندہ پاک نیوز) تفصیلات کے مطابق شاہ مردان شاہ پریس کلب سانگھڑ کی جانب سے حر جماعت کے شہید امین فقیر کی برسی منائی گئی، اس موقع پرمسلم لیگ(ف) میر پور خاص ڈویزن کے جنرل سیکریٹری محمد ہاشم خاصخیلی نے کہا کہ حر جماعت نے تحریک پاکستان کی جنگ لڑی اور پاکستان بننے کے بعد سے لے کر آج تک پاکستان کی حفاظت کے کئے کوشاں ہے چاہے وہ 1965کی جنگ ہو یا 1971کا سانحہ، حر جماعت نے اپین جان کے نظرانے پیش کر کے ملک کی حفاظت کی ہے۔مسلم لیگ (ف) سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری چودھری آصف اعجاز وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید امین فقیر ایک بہادر اور حق کی آواز بلند کرنے والا حر کمانڈر تھا۔امین فقیر شہید نے حق اور سچ کے لئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا۔ایسی تقریب کا اہتمام نہ صرف حر جماعت کو کرنی چاہیے بلکہ عوام کو بھی اس مین بھر پور قردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اس تقریب سے محقق حسن عسکری، پروفیسر مبین،استاد نظامانی اور دیگر نے بھی شہید امین فقیر کی زندگی اور کارناموں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے بعد پریس کلب شاہ مردان شاہ پریس میں کانفرنس ہال کا افتتاح کیا گیا جس کا نام شہید امین فقیر منگریو کے نام سے منسوب کیا گیا۔اس تقرہب میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں ضلع کچہری روڈ کو شہید امین فقیر منگریو کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ اس قرار داد کو متفق طور پر منطاور کر لیا گیا اور اس کو حکامِ بالاکو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ فگشنل کے رہنما سعید خان نطامانی،شیر محمد ملک،اور کالم نگار محمد نواز کنبھر،محمد حنیف ملک، شاہ مردان شاہ پریس کلب سانگھڑ کے صدر الیاس انجم، اور ممتاز صحافی لالہ قادر،منصور خاصخیلی، جام محمد ابڑو،راؤ وسیم اختر، غالم مصطفیٰ ترین اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل :کئی روز سے خوف کی علامت بننے والا مشکوک شخص شہریوں نے پکڑ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker