تازہ ترینعلاقائی

بہاولپورپولیس نےغیرقانونی طورپر سمیں ایکٹیویٹ کرکے ملک کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار

بہاولپور(بیو رو چیف) بہاولپورپولیس نے غیرقانونی طورپر سمیں ایکٹیویٹ کرکے ملک کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار کرلیے۔ متعدد دیگروارداتوں کا سراغ لگا کرکے25 لاکھ کامال مسروقہ برآمد کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سہیل حبیب تاجک نے ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کوبتایاکہ انہیں سی سی پی او کوئٹہ کی طرف سے اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ میں اغوا برائے تاوان کے ایک مقدمہ میں ملوث ملزمان نے بتایاہے کہ انہوں نے واردات میں جوسم استعمال کی وہ احمدپور شرقیہ سے ایکٹویٹ کی گئی اور احمدپور شرقیہ میں سمیں ایکٹیویٹ کرنے کا غیرقانونی کاروبار جاری ہے جہاں سے یہ سمیں کوئٹہ، کراچی اورملک کے دیگرشہروں کو بھجوائی جاتی ہیں۔ جو دہشت گردی، اغوابرائے تاوان، ڈکیتی اوربھتہ خوری کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں ڈی پی او نے بتایاکہ اطلاع ملنے پر انہوں نے ایس ایچ او اوچشریف شفقت عطاء کوگروہ کاسراغ لگانے کی ذمہ داری سوپنی جنہوں نے ٹیکنیکل بنیادوں پرکام کرتے ہوئے اس گروہ کے تین ارکان محمداحمد، عرفان اورعمران شاہ کو غیرقانونی ایکٹیویٹ سموں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش بتایاکہ وہ فرنچائز وہول سیلرز کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کوپورا کرنے کیلئے جعلی اورفرضی طریقہ سے مختلف لوگوں کے شناختی کارڈ اکٹھے کرتے اور سمیں بیلنس سمیت محمداحمدکودے دیتے جو ایک ہی دن میں سینکڑوں سمیں ایکٹیویٹ کرتا ملزمان نے بتایاکہ ہرماہ8 سے10 ہزارسمیں ملک کے مختلف حصوں میں بھجوائی جاتی ہیں۔ جہاں یہ وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ ملزمان شناختی کارڈ کے کوائف الیکشن آفس کی ووٹرلسٹوں سے حاصل کرتے تھے۔ ملزمان سے30 موبائل فون اور14 ایکٹیویٹڈ سمیں برآمد ہوئیں ڈی پی او سہیل حبیب تاجک نے بتایاکہ بہاولپورپولیس نے وارداتیں کرنے والے ایک گروہ کے ملزمان کوگرفتار کیاہے ان ملزمان نے ماڈل ٹاؤن سی میں صاحبزادہ محبوب احمد منگھیروی کے گھر سے27 اکتوبر کو عید کاگوشت دینے کے بہانے اندرداخل ہوکر گن پوائنٹ پر گھر سے طلائی زیورات، چاندی، ہیرے کالاکٹ، انگوٹھی چوری کرلی ملزمان بعدازاں موٹرسائیکلوں پرفرار ہوگئے۔بعدازاں ملزمان نے ایک موٹرسائیکل چھینا اور فرار ہوتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ ملزمان تھانہ سول لائنز، تھانہ بغداد میں درج متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے دیگرساتھیوں کی بھی نشاندہی کی انہوں نے بتایاکہ وہ ڈکیتی شدہ مال باہم تقسیم کرلیتے تھے۔ ملزمان کے گھروں سے35 تولہ سونا،43 تولہ چاندی ہیرے کالاکٹ اورانگوٹھی برآمد ہوئی جبکہ چھیناگیاموٹرسائیکل اور دوعدد پسٹل بھی ملزمان سے برآمد کیے گئے۔ جن کی مالیت25 لاکھ روپے بنتی ہے ڈی پی او نے بتایاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم فروخت کرنے والے ایک ملزم اللہ رکھا کو درباربابااشرف والی گلی سے پکڑاگیاہے مذکورہ پوسٹ مین ہے اور وہ غیرقانونی طورپر50 سے60 فارم فروخت کرچکاہے ملزم سے20 جعلی فارم بھی برآمد ہوئے ملزم دوسوفی فارم کے حساب سے فروخت کرتاتھاانہوں نے کہاکہ ان وارداتوں کاسراغ لگانے میں ایس ایچ او اوچشریف، ایس ایچ اوتھانہ سول لائنز، چوکی انچارج لاری اڈہ اور پولیس سمہ سٹہ نے اہم کردارادا کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: مخبر کی اطلاع پر6 ملزمان سے تین کلو سے زائد چرس برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker