پاکستانتازہ ترین

کرونا وائرس: گھبرائیں نہیں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں: وزیراعظم عمران خان

لاہور(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کروناوائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد قوم سے جلد خطاب کروں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرونا وائرس سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہا ہوں اور جلد قوم سے خطاب کروں گا۔عمران خان نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ میں عوام کو مشورہ دیتا ہوں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے، ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہم خطرات سے آگاہ ہیں، اپنے لوگوں کی صحت اور حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کر رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ہماری کوششوں کو سراہا ۔ عالمی ادارے نے ہمارے اقدامات کو دنیا بھر میں بہترین قرار دیا۔  یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  جعفرایکسپریس پر راکٹ حملہ اور فائرنگ،3مسافر جاں بحق،23زخمی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker