تازہ ترینعلاقائی

لاہور: نااہل حکمران کروناسے زیادہ خطرناک ہیں: محمدناصراقبال خان

بردبار قیادت ناگزیر ہے: رضاایڈووکیٹ،اشفاق کھرل،تنویرخان، وسیم قریشی، جمیل گوندل، سلمان پرویز

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ حکمرانوں نے کروناکانام سناتوروناشروع کردیا۔بصیرت سے محروم حکمران عوام کے مسیحااور نجات دہندہ نہیں بن سکتے۔ملک وقوم کوداخلی وخارجی چیلنجز اورقدرتی آفات سمیت مختلف خطرات سے بچانے کیلئے ”بزدار”نہیں ”بردبار” قیادت کی ضرورت ہے۔وفاق میں حکمران جماعت کے نااہل کپتان بردباروں کی بجائے بزداروں کے حصار میں ہیں۔کسی بھی آفت،مصیبت یابیماری کاڈر اس کے اثرات سے زیادہ مہلک ہوتا ہے۔کروناوائرس کے پیش نظرحکمران طبقہ کے اقدامات اہل ایمان کے شایان شان نہیں۔مناسب اقدامات سے کرونا وائرس کوشکست دی جاسکتی ہے۔مٹھی بھر اناڑیوں نے ملک وقوم کویرغمال بنایاہوا ہے۔ مقررین ایک اجلاس خطاب کر رہے تھے۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ،ممتازاعوان،ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم،جان محمدرمضان،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدر بلوچستان کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ نااہل اوراناڑی حکمران کروناوائرس سے زیادہ خطرناک ہیں۔ارباب اقتدار ملک میں ڈراورخوف کاماحول پیداکرکے عوام کی خدمت یاحفاظت نہیں کررہے بلکہ انہیں بدترین زحمت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یادرکھیں بے یقینی کی کوکھ سے بے چینی پیداہوتی ہے۔شہریوں کو ان کے گھروں تک محدودکرنے کی بجائے انہیں احتیاطی تدابیر کاشعوردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اورامتحانی مراکزسمیت حکومت کی طرف سے بیجاپابندیاں ناقابل فہم ہیں۔ رواں امتحانات کا احتیاطی تدابیر کے ساتھ بروقت انعقادیقینی بنایاجائے،طلبہ وطالبات کی محنت کاضیاع ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker