تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ٹیلی فون کے عملہ کی ناقص کارکردگی انٹرنیٹ خراب رہنا معمول بن گیا

شہریوں نے ٹیلی فون بھی بند کروانا شروع کر دیئے

پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی میں ٹیلی فون کے عملہ کی ناقص کارکردگی انٹرنیٹ خراب رہنا معمول بن گیا شہریوں نے ٹیلی فون بھی بند کروانا شروع کر دیئے صارفین کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹیلی فون پتوکی کے عملہ کی ناقص کارکردگی عدم دلچسپی اور فرائض سے غفلت کی وجہ سے پتوکی میں انٹرنیٹ کی سروس بند رہنا معمول بن گیا ہے اور آئے روز مرمت کے نام پر بھی سروس بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بار بار اطلاع دینے کے باوجود محکمہ ٹیلی فون کے ملازمین کام کرنے کی بجائے آنکھیں بند کر لیتے ہیں اور کئی کئی روز تک یہ سروس بند رہتی ہے جب کہ دوسری طرف صارفین نے تنگ آکر ٹیلی فون کنکشن بھی بند کروانا شروع کر دیئے ہیں جو کہ محکمہ ٹیلی فون کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عوامی سماجی رہنماء محمد خالد ورک، محمدافضل اور ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں جی ایم ٹیلی فون اسلام آباد، وزیر مواصلات اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں ٹیلی فون ایکسچینج کے عملہ کی ناقص کارکردگی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔انٹرنیٹ سروس کا معیار بہتر بنایا جائے اور مقامی عملہ کو ضلع بدر کیا جائے تاکہ ٹیلی فون کی سروس کا معیار بہتر ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں  جنرل راحیل شریف فیلڈ مارشل نہیں بن سکتے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker