پاکستانتازہ ترین

کورونا وائرس؛ پنجاب میں 3 ہفتوں کیلیے دفعہ 144 نافذ

لاہور(پاک نیوز)پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال کی پیش نظر صوبے بھر میں احتیاطی تدابیر کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوجائے گا اور دفعہ 144 کا نفاذ 3 ہفتوں تک رہے گا۔پنجاب ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مومن آغا نے کہا ہے کہ صوبائی اور مقامی انتظامیہ کو دفعہ 144 کے نفاذ  پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس دفعہ کی نفاذ کے بعد چار سے زائد افراد کسی بھی جگہ اکٹھے جمع نہیں ہو سکتے۔ سماجی، سیاسی اور دیگر تقریبات معطل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  میرا کی گاڑی پر نامعلوم شخص کا حملہ،شیشہ توڑ دڈالا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker