تازہ ترینکھیل

لاہور قلندرز کودھچکا، آسٹریلین بلے باز کرس لِین بھی وطن لوٹ گئے

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بلے باز کرس لِین بھی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی طرح واپس چلے گئے ہیں۔گزشتہ میچ میں 55 گیندوں پر 113 رنز بنانے والے کرس لِین کراچی کنگز کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس سے پہلے ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا بھی اسکواڈ سے اپنے نام واپس لے چکے ہیں۔ تینوں کھلاڑی اپنے پنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔لاہور قلندرز نے کرس لین کی جگہ زمبابوے کے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ قومی ٹیم کے بیٹسمین عابد علی اور آغا سلمان بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کوٹ رادھاکشن:علم کی دنیا میں اندھیر نگری؟

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker