تازہ ترینعلاقائی

.بھائی پھیرو:تاجرمحمد حسن بھٹی پرڈالفن فورس کا قاتلانہ حملہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو.بھائی پھیروکے تاجرمحمد حسن بھٹی پرڈالفن فورس کے قاتلانہ حملہ کرکے شدیدزخمی کرنے کے خلاف مائکرو فنانس اینڈ مو بائیل ایسوس ایشن کا احتجاجی مظاہرہ ملزمان کو نوکری سے بر خواست کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھائی پھیرو مائیکرو فنانس اینڈ مو بائیل ایسوس ایشن کے ممبران نے جنرل سیکرٹری طارق شاہین کی قیادت میں بھائی پھیرو پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری عثمان بھٹی کے بھائی محمد حسن بھٹی پرڈالفن فورس کے قاتلانہ حملے اور فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کے خلاف نعرے بازی کی.مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈالفن فورس کے قاتلانہ حملے کے ذمہ داران کو نوکریوں سے بر خواست کرکے سخت سزا دی جائے. تاجروں نے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ لاہور جاکر پولیس دفاتر کے باہر دھرنا دیں گے یاد رہے کہ گزشتہ روز بھائی پھیرو مائکرو فنانس اینڈ مو بائیل ایسوس ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری عثمان بھٹی کا بھائی محمد حسن بھٹی سودا سلف لینے اپنی کار پر لاھور گیا تو وہاں مون مارکیٹ کے قریب پہنچا تو ڈالفن پولیس کے ملازمین صابر،شعیب اور دو نامعلوم نے اس پر قاتلانہ حملہ کرکے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایک گولی اسکی پیٹھ پر لگی اور جسم کے آر پار ہو گئی۔مضروب کافی دیر زخمی حالت میں تڑپتا رہا مگر ڈالفن فورس نے اسے گھیرا ڈالے رکھا اور طبی امداد بھی نہ دی۔بالآخر شدید زخمی کو نازک حالت میں لاھور ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔مضروب کے والد منظور بھٹی کی مدعیت میں اس واقعے کا مقدمہ نمبر 430/20 بجرم 324ت پ تھانہ اقبال ٹاون لاھور میں درج کرادیا گیا جس میں کھا گیا کہ یہ حملہ صابر اور ذوالقرنین کے ایما پر ڈالفن فورس کے چار ملازمین نے کیا اور مون مارکیٹ کے قریب کار پر جاتے بلا وجہ اسکی پیٹھ میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا. مظاہرین کافی دیر تک مظاہرہ کرتے رھے اور پر امن طورپر منتشر ھوگئے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker