پاکستانتازہ ترین

کرونا کا خوف یا ایک مثال، وزیراعظم کا مولانا طارق جمیل کو سینے پر ہاتھ رکھ سلام

اسلام آباد (پاک نیوز) کرونا وائرس نے جہاں لوگوں کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں لوگ ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملنے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی بغیر ہاتھ ملائے نہایت عقیدت کے ساتھ سینے پر ہاتھ رکھ کرمولانا طارق جمیل کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔ وزیراعظم نے خود مثال بنتے ہوئے مولانا طارق جمیل سے ہاتھ ملانے کے بجائے سینے پر ہاتھ رکھ کر سلام کیا۔ مصافحہ ہمارے کلچر کا بہت اہم حصہ ہے مگر کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فی الحال اس عمل سے دور رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پریس کلب مانگا کے انتخابات میں آئندہ سال 2017 کے لیے تمام عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker