پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری کی طرح کا صدر نہیں بنوں گا، ممنون حسین

mamnoonاسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین نے کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے ، آصف زرداری کی طرح کا صدر نہیں بنیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممنون حسین کا کہنا تھا کہ صدر پورے ملک اور عوام کا ہوتا ہے، منتخب ہونے کے بعد اپنی غیر جانبداری ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں صدارتی انتخاب ہونا تاریخی لمحہ ہے ، ملکی ترقی کے لئے تحریک پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔ممنون حسین نے کہا کہ بطور صدارتی امیدوار وہ اور ان کی جماعت تمام اراکین اور سیاسی جماعتوں سے ووٹ مانگیں گے، یہی طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آصف علی زرداری یا غلام اسحاق خان کی طرح کا نہیں بلکہ اپنی طرح کا صدر بننا پسند کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر کے اختیارات محدود ہوتے ہیں ، حکومت چلانا وزیراعظم کا کام ہے ، وہ جہاں چاہیں گے انہیں تعاون فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button