پاکستانتازہ ترین

جمعہ کے اجتماعات مختصرکریں، بچے اور بزرگ مساجد نہ جائیں، اسلامی نظریاتی کونسل

فی الحال مساجد بند کرنے یا نماز جمعہ کی ادائیگی پابندی کی کوئی صورتحال نہیں

اسلام آباد(پاک نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ علمائے کرام نمازجمعہ کے اجتماعات کو مختصر کریں اور بزرگ و بچے مساجد میں نہ جائیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادی نے نماز جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت کی تھی، جس پر علما نے اپنی سفارشات وفاقی وزیر کو دے دی ہیں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ کونسل نے مذہبی اجتماعات سے متعلق سفارشات تیار کر لی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری مذہبی اجتماعات ملتوی کیے جائیں، فی الحال مساجد بند کرنے یا نماز جمعہ کی ادائیگی پابندی کی کوئی صورتحال نہیں،  تاہم نماز جمعہ کے اجتماع میں بیانات کے بجائے مختصر خطبہ دیا جائے، جمعہ کے اجتماعات مختصر ہوں، بچے اور بزرگ افراد مسجد نہ جائیں۔چیئرمین کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، لیکن صورتحال خراب ہونے پر نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد ہوئی تو اس پر عمل کرنا ضروری ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker