پاکستانتازہ ترین

پیراگون اسکینڈل:خواجہ برادران کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک نیوز)سپریم کورٹ نے پیراگون اسکینڈل کیس میں لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظورکرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت خواجہ برادرز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ چیئرمین نیب نے گواہ قیصر امین بٹ کو دو دفعہ معافی دی، پہلی معافی کے بعد قیصر امین بٹ کے مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا بیان چیئرمین نیب کو ناپسند ہونے پر معافی واپس لے لی گئی۔امجد پرویزنے عدالت کو آگاہ کیا کہ قیصر بٹ کو دوسری معافی پانچ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو دی گئی، قیصر بٹ پلی بارگین کرنا چاہتا تھا لیکن نیب نے قیصر بٹ کی پلی بارگین کی درخواست مسترد کر دی جبکہ نیب کا مقصد صرف خواجہ برادرز کےخلاف کیس بنانا تھا۔اس موقع پرجسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ نیب کی نیت خراب ہے یا اہلیت کا فقدان ہے، دونوں ہی صورتحال میں معاملہ انتہائی سنگین ہے، نیب کے پاس ضمانت خارج کرنے کی کوئی بنیاد نہیں،خواجہ برادز کے اکاونٹس میں پیسے آئے ہیں تو اس میں غیرقانونی کیا ہے، وہ تو مان رہے ہیں کہ پیسے آئے ہیں، اگر کوئی غیرقانونی کام ہوا ہے تو نیب دکھائے۔بعد ازاں دلائل مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے تیس تیس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker