تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد: آوارہ کتوں کی بھر مار، راہ گیروں کو کاٹنا معمول بن گیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آبادمیں آوارہ کتوں کی بھر مار، راہ گیروں کو کاٹنا معمول بن گیا، ہسپتالوں میں ویکسین نایاب، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، آوارہ کتے تلف کرنے اور ویکسین مہیا کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں آوارہ کتوں کی بھر مار کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آوارہ کتوں نے راہ گیروں کو کاٹنا معمول بنا رکھا ہے،مصطفی آباد، سرہالی کلاں، بھوجہ، چھٹیانوالہ، وہیگل، آبراہیم آباد، بیدیاں، رائے کلاں، بدر پور کلیاں، گرین کوٹ، کتلوہی، وڈانہ، لکھنیکے، بھلو، کھارا، دفتوہ ودیگر مقامات پر آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں نظر آتے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد کو کاٹ لیتے ہیں اور علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کا سبب بھی بن رہے ہیں،ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے آوارہ کتوں کو تلف کرنے اور ہسپتالوں میں ادویات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:معمولی جھگڑے پرچار افراد نےفائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker