پاکستانتازہ ترین

ملک میں کرونا پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آیا: سپریم کورٹ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں کرونا پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آیا، سیکیورٹی کا یہی حال رہا تو بہت سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔ سپریم کورٹ میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کرونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار حکومتی اداروں کو قرار دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کرونا وائرس پاکستان میں ایئر پورٹس اور بارڈرز کے راستے آیا، کرونا وائرس پاکستان میں پیدا نہیں ہوا،چین ملک میں کرونا وائرس آتا رہا، کسی کو فرق نہیں پڑا، قرنطینہ میں جا کر دیکھیں کتنے ابتر حالات ہیں، کیا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ؟۔چیف جسٹس گلزار احمد نے واضح کیا کہ عدالتیں کسی صورت بند نہیں کرسکتے، حکومت نے خود کچھ کیا نہیں، ہمیں کہہ دیا عدالتیں بند کر دو، ہم صرف عدالتوں میں احتیاطی تدابیر ہی کر سکتے ہیں، ہم تو عدالتی کام کے لئے یہاں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker