پاکستانتازہ ترین

یکساں قومی نصاب کو پورے ملک میں رائج کیا جائے، وزیراعظم

پانچویں جماعت تک یکساں نصاب2021ء ، چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کا نصاب 2022ء تک،نہم سے بارہویں تک کا نصاب مارچ 2023ء تک رائج ہو گا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں قومی نصاب کو پورے ملک میں رائج کیا جائے۔ کتابوں کی اشاعت میں مافیا کےعمل دخل کو ختم کیا جائے۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یکساں نصاب کیلئے کیمبرج، آغا خان اور لمز سے معاونت لی گئی۔ ورکنگ گروپ کی سطح پر ماہرین کی ٹیم بنائی گئی۔وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پانچویں جماعت تک یکساں نصاب مارچ 2021ء تک رائج ہوگا۔ چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کا نصاب مارچ 2022ء تک رائج ہوگا۔ جبکہ نہم سے بارہویں تک کا نصاب مارچ 2023ء تک رائج ہو جائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یکساں نصاب میں حضورﷺ کی سیرت مبارکہ کو شامل کیا جائے۔ قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار اور سوچ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔ نصاب تعلیم کا مقصد نئی نسل کو جدید تقاضوں کیلئے تیار کرنا ہے۔ نصاب کے ذریعے معاشرتی اقدار کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ چاہتا ہوں بحیثیت قوم ہمارا تشخص اجاگر ہو۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker