تازہ ترینفن فنکار

اداکار محمد علی کی چودہویں برسی آج منائی گئی

لاہور(نمائندہ شوبز)فنِ اداکاری میں درسگاہ کا درجہ رکھنے والے پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کی چودہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔لالی وڈ پر تینتیس سال تک راج کرنےوالے اداکار محمد علی دس نومبر انیس سو اڑتیس کو بھارت کےشہر رام پور میں پیدا ہوئے،محمد علی پائلٹ بننا چاہتے تھے لیکن مالی مشکلات کے باعث انکا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا،ریڈیو سے صداکاری شروع کی مگر مکالمات کی منفرد ادائیگی کی شہرت فلموں کی طرف کھینچ لائی۔تقسیم برصغیر کے بعد انیس سو باسٹھ میں فلم چراغ جلتا رہا سے بطور ولن فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔محمد علی کی بطور ہیرو پہلی فلم شرارت تھی، انیس سو چھیاسٹھ میں فلم آگ کا دریا نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا، جس کے بعد انہوں نے وہ عروج حاصل کیا جو بہت کم اداکار اپنی زندگی میں دیکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نواز شریف سے اپوزیشن جرگے کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker