پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عوام سے آئندہ 2 روز گھروں میں رہنے کی اپیل

لاہور(پاک نیوز) پنجاب بھر میں دو روز کیلئے سیاحتی مقامات اور شاپنگ مالز بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لاک ڈاون نہیں کررہے بلکہ عوام کے فائدہ کیلئے قدم اٹھایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ شہری دو روز اپنے گھروں میں ہی رہ کر گزاریں ، عوام حکومت سے تعاون کریں اس میں ان کا ہی فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اگلے دو دن تک گھروں میں رہیں اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ آج رات نو بجے سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز اور دیگر دکانیں بند کی جارہی ہیں تاہم اس دوران صرف جنرل اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز ہی کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بیکریز ، دودھ کی دکانوں، کریانہ سٹورز اور پولٹری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پبلک ٹرا نسپورٹ کھلی رہے گی ، نوٹیفکیشن آ جائے گا اور تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker