پاکستانتازہ ترین

ملک بھر شبِ معراج آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد(پاک نیوز)ملک بھرمیں شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم آج مذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منائی جائے گی۔شب معراج ہر سال ستائیس رجب المرجب کو حضور اکرم ﷺ کے ﷲ رب العزت سے ملاقات کیلئے خصوصی سفر پر جانے کی مناسبت سے منائی جاتی ہے، رب العالمین نے آحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عظمت ورفعت کی وہ معراج نصیب فرمائی جو روز ازل سے آپ کا ہی مقدر تھی، کائنات کے سربستہ رازوں، اسرار کا مشاہدہ کرانے اور بنی نوع انسان پر یہ امر واضح کرنے کیلئے کہ جہاں تک اللہ رب العزت کی رطوبیت ہے وہاں تک محمد عربی کی نبوت ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی قدرت کاملہ سے رات کے وقت مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک سیر کرائی، امام الانبیاء کا تاج پہنایا اور پھر عالم بالا کی سیر کا شرف بخشا، آپ براق پرسوارہو کر پہلے مسجد حرام سے مسجد اقصی پہنچے جہاں تمام انبیاء اور ملائکہ نے استقبال کیا اور آپ کی امامت میں نمازاداکی، جس کے بعد آپ جبرائیل امین کی معیت میں زمین سے آسمان کی طرف سیر کو روانہ ہوئے، اسی موقع پراللہ تعالی نے آپ کی امت پر پانچ وقت نماز کی فرضیت کا حکم دیا۔مسلمانوں کے لئے واقعہ معراج میں یہ سبق پوشیدہ ہے کہ انسان کے عزم وہمت کی آخری منرل عرش بریں ہے، شب معراج کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد اوراہم عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس بابرکت رات میں خصوصی محافل اور اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں، جن میں علمائے اکرام اور مقررین واقعہ معراج شریف پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آے آروائی نیوزکے دفتر پرحملہ: مرکزی ملزم رنچھوڑ لائن سے گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker