پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف لندن سے واپسی پر قرنطینہ میں‌ چلے گئے

لاہور(پاک نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں گھر کے کمرے تک خود کو محدود کر لیا، چار سے پانچ دن تک کسی سے نہیں ملیں گے،سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا.شہباز شریف پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کےذریعے اسلام آباد پہنچے، وطن واپسی کے بعد ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلاج کی وجہ سے لندن گیا تھا، عوام سے پرزور اپیل ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اپنے گھروں میں ہی قیام کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker