تازہ ترینعلاقائی

للیانی:پٹرولنگ پولیس کی طرف سے کرونا وائرس کے سلسلہ میں آگاہی مہم

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس کی طرف سے کرونا وائرس کے سلسلہ میں آگاہی مہم، عوام کو کرونا کے احتیاطی تدابیراورکرونا کی علامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشن آئی جی پٹرولنگ کیپٹن (ر) ظفر اقبال ایس ایس پی لاہور ریجن، میڈیم شائستہ ندیم اور ڈی ایس پی شاہد محمود بٹ کی زیر نگرانی پٹرولنگ چیک پوسٹ صابر شہید اور پٹرولنگ چیک پوسٹ چک ڈیڈا نے کرونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کی، انچارج صابر شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ سب انسپکٹر محمد صادق اور انچارج چک ڈیڈاپٹرولنگ چیک پوسٹ سب انسپکٹر مشتاق حیدر نے عوام الناس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کیسے پھیلنا ہے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرکے کیسے بچا جا سکتا ہے، کرونا وائرس سے بچاو کی اختیاطی تدابیر کے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے،

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker