پاکستانتازہ ترین

حکومت لاک ڈاون نہیں کر رہی۔ عمران خان

احتیاط ہی کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چین یا اٹلی جیسی صورت حال ہوتی تو فوراً ملک کو لاک ڈاؤن کر دیتا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ ملک کے اندر لاک ڈاون کرنے کی بڑی بحث جاری ہے، لاک ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب ہے کہ شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کیا جائے، احتیاط ہی کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل ہے، لوگ جتنا ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں گے اتنا وہ اس وائرس سے بچ سکیں گے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت لاک ڈاون نہیں کر رہی البتہ تعلیمی ادارے، شاپنگ سنٹرز بند کر دیئے ہیں،ملک میں‌ اناج کی کمی نہیں، اشیائے خورونوش وافر مقدار میں‌ موجود ہیں،کسی کو کچھ ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں،عوام اپنے آپ کو خود قرنطینہ کریں۔قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام مجھ پر بھروسہ رکھیں، ہمیں کرونا وائرس سے نہیں، گھبراہٹ اور افراتفری سے زیادہ خطرہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی کو کھانسی، نزلہ یا زکام ہے تو خود کو آئیسولیشن میں رکھیں، فلو ہونے پر اسپتال جانے کے بجائے گھر میں احتیاط کریں، احتیاط نہ کرنے سے بیماری تیزی سے پھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker