پاکستانتازہ ترین

شب معراج پر انفرادی عبادات کی جائیں، پاکستان علما کونسل

لاہور(پاک نیوز)پاكستان علما كونسل اورمتحده علما بورڈ پنجاب نے کورونا وائرس کے باعث عوام الناس سے شب معراج کے موقعے پر انفرادی عبادات کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاكستان علما كونسل اورمتحده علما بورڈ پنجاب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے پاکستان میں رہنےو الے ہر فرد کی سلامتی کا احساس کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،لہذا سیاسی و مذہبی اجتماعات پر پابندی کے پیش نظر انفرادی عبادات پر توجہ دی جائےاوراجتماعات سے اجتناب کیا جائے۔علما کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام اس وبا سے نجات کیلئے استغفار، درود شریف ، آیت کریمہ کا ورد کریں،گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت اور ذکر و اذکار کا اہتمام کریں۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم آج مذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker