پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں لاک ڈاﺅن کا اعلان

کراچی(پاک نیوز) سندھ حکومت نے صوبے میں رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن ہوگا۔ سندھ میں لاک ڈاؤن 15 روز کیلئے ہوگا۔ کسی بھی شخص کو غیرضروری گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام دفاتر اور عوامی مقامات مکمل طور پر بند ہوں گے۔ لوگوں کو غیرضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی اداروں کو بتا دیا کہ ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے۔ ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے ہر شخص کے پاس شناختی کارڈ لازمی ہو۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ لازمی سروسسز، اشیائے خوردونوش کی سپلائی اور دکانیں کھلی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  مولانا فضل الرحمان نے آج بعد نماز جمعہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker