پاکستانتازہ ترین

قوم کورونا وائرس کے خلاف قومی جذبے کا مظاہرہ کرے، صدر،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک نیوز) صدر مملکت اور وزیراعظم نے یوم پاکستان پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پوری دنیا کو لپیٹ میں لینے والی آفت کا ہم نظم و ضبط کے ذریعے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تئیس مارچ ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے، اس دن مسلمانوں نے ہندو اکثریت کے جبر سے چھٹکارے کےلئے ایک آزاد ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے یوم پاکستان پر بانی رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ سات ماہ سے زائد عرصہ سے غیرانسانی لاک ڈائون اور مواصلاتی بندش کا شکار ہے۔صدر نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو گا اور ان کے جائز حق خودارادیت کے لئے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی سی اوسیالکوٹ کے حکم پرڈی ڈی ایچ اواورڈرگ انسپکٹرکی کاروائی پرہسپتال سیل

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker