پاکستانتازہ ترین

کراچی سمیت سندھ بھرمیں لاک ڈاؤن جاری

کراچی(پاک نیوز)صوبائی حکومت کے اعلان کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر لاک ڈاؤن جاری ہے، کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے لاک ڈاؤن کرنے پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف اعلامیہ جاری کرتےہوئےکہا تھا کہ گھروں سے باہر نظر آنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی،جس پر پولیس نے عملدرآمد کرتے ہوئے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔کمشنر کراچی کا مزیدکہنا تھا کہ گھرکے صرف ایک فرد کوسوداسلف خریدنے کی اجازت ہوگی،شہری اپناشناختی کارڈ دکھاکراڑتالیس گھنٹے بعد سامان خریدسکیں گے جبکہ سخت ضرورت پر ہی گھر کےایک فرد کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ساتھ ہی کمشنر کراچی نے دوکانداروں کو متنبہ کیا کہ دکاندار سندھ حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیائے خورونوش فروخت کریں۔سندھ حکومت نے کراچی سبزی منڈی کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیا ہے،جس کے باعث کراچی سبزی منڈی میں کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے،مارکیٹ کمیٹی نے سبزی منڈی میں آمدورفت محد ود کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق منڈی میں کاروبار کم سے کم وقت میں مکمل کرکے غیر ضروری آمدورفت بند کردی جائےگی۔مارکیٹ کمیٹی مزدوروں کی صحت کی نگرانی کرے گی اور کورونا کی علامات کے حامل مزدوروں اور تاجروں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اس کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی منڈی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرانے کی پابند ہوگی۔رات گئے صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری حکم نامے میں لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر کے صحافیوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صحافی اپنا شناختی اور ادارے کا کارڈ لازمی ساتھ رکھیں۔دوسری جانب سندھ کے دوسرے شہروں سکھر،حیدرآباد،بدین ،شکارپور، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد جاری ہے، بدین میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا جبکہ سکھر میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے کیلئے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔اسی طرح سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹھٹھہ میں بھی صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت لاک ڈاؤن ہوگیا ہے، حیدرآباد میں بھی پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ڈاکٹر کی غفلت مریضہ نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker