تازہ ترینعلاقائی

جماعت اسلامی ضلع قصورکابنگلہ دیش اورمصرمیں مسلمانوں پرمظالم کے خلاف دھرناکل قصورمیں ہوگا

jamat e islamiبھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع قصور کا بنگلہ دیش اور مصر میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف دھرنا کل قصور میں منعقد ہوگا۔بھائی پھیروسے سینکڑوں افراد پر مشتمل قافلہ دھرنے میں شامل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کا بنگلہ دیش اور مصر میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف دھرنا  چھبیس جولائی بروز جمعۃ المبارک بمقام بلدیہ چوک قصور میں پانچ بجے سہ پہرمنعقد ہوگا ۔ یہ دھرنا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزائیں دینے اور مصر میں مرسی کی حکومت کا تحتہ الٹنے کے خلاف ہو گا ۔بھائی پھرو سے قافلہ سہ پہر تین بجے ڈاکٹر داؤد پرویز مغل کی دوکان سے روانہ ہوگا جس میں بھائی پھیرو اور گردونواح سے سینکڑوں افراد شریک ہونگے ۔ضلع بھر سے قافلے قصور میں اکٹھے ہوکر سہ پہر پانچ بجے سے مغرب تک دھرنا دیں گے ۔دھرنے سے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ،امیر ضلع عثمان غنی اور دیگر مقامی رہنماء خطاب کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:امریکہ کا ہتک آمیز حکم نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker