تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:عوام کو صحت و صفائی اورعلاج معالجہ کہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔،صوبائی وزیر

انتظامیہ عوام کو کورونا سے بچاو کیلیے آگاہی مہم چلائے۔ہاشم ڈوگر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)عوام کو صحت و صفائی اورعلاج معالجہ کہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔عوام کی مشکلات کے ازالہ کیلیے انتظامیہ عوام کی خادم بنے۔انتظامیہ عوام کو کورونا سے بچاو کیلیے آگاہی مہم چلائے۔صوبائی وزیر کی ہدایت۔صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر کا اے سی پتوکی سردار ٓصف ڈوگر کے ہمراہ بھائی پھیرو کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ۔ٹراما سنٹر کو آئسی لولیشن وارڈ بنانے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بہبودی صحت کرنل ہاشم ڈوگر کا اے سی پتوکی سردار ٓصف ڈوگر کے ہمراہ بھائی پھیرو کے ہسپالوں کا اچانک دورہ کیا۔وہ ریڈ کریسنٹ ہسپتال دینا ناتھ گئے اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کیلیے تیار رہیں۔پھر وہ ٹراما سنٹر بھائی پھیرو گئے اور ٹراما سنٹر کو مکمل آئسی لولیشن وارڈ میں تبدیل کرنے کا حکم دیا اور اے سی پتو کی کو فوری طور پر متعلقہ سامان اور ادویات پہنچانے کا حکم دیا۔اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو کرونا سے بچاو کیلیے آگاہی مہم چلائیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنی اور اپنے خاندان اور ملک کے شہریوں کی زندگیاں بچانے کیلیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:نواحی گاؤں سرہالی کلاں میں پولیس تھانہ مصطفی آباد کا سرچ آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker