پاکستانتازہ ترین

محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک بند کر دیا

لاہور(پاک نیوز) ریلوے انتظامیہ نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک بند کر دیا، احکامات پر آج رات 12 بجے سے عملدرآمد کیا جائے گا، وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ٹرین آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سندھ میں لاک ڈاون کے سبب ٹرین آپریشن جزوی طور پر معطل کیا گیا تھا اور 34 ٹرینیں بند کی گئی تھیں۔ بعد ازاں شیخ رشید نے مزید ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر اب عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ ریلوے آپریشن اب 31 مارچ رات 12 بجے سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker