پاکستانتازہ ترین

کرونا وائرس کے پیش نظر رائیونڈ تبلیغی اجتماع ملتوی

لاہور(پاک نیوز) کرونا وائرس کے پیش نظر رائیونڈ تبلیغی اجتماع وقتی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدایات جاری کردیں۔ مرکزی شوریٰ کے مطابق تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں، وہیں رہیں گی۔ جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ اگر کسی ادارے کو اس بارے میں اشکال ہو تو اپنے افسران بالا سے اشکال کرلیں۔ تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔مرکزی شوریٰ نے تبلیغی جماعت کی اپنے کارکنان، مستورات، بچوں، بڑوں کو اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرنے کی تلقین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بیل آوٹ پیکج: آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker