تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:عوام حکومتی ہدایات پر عمل کر تے ہوئے۔گھر وں میں رہے،اسسٹنٹ کمشنر

پتوکی (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام حکومتی ہدایات پر عمل کر تے ہوئے۔گھر وں میں رہے تاکہ کرونا کے خلاف جاری جنگ کو جیتا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کرونا ایک خطر ناک وائرس ہے۔اس کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔حکومت نے لاک ڈاون کے دوران جن دوکانوں کو پابندی سے مشتنی قرار دیا ہے۔ان کے علاوہ تمام مارکیٹں اور باازار پانچ اپریل تک بند رہے گی۔سرکاری احکامات کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس سلسلہ میں پولیس کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے۔عوام کے جان ومال کے تحفظ اور حق داروں کو کھانا پینے کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:چونیاں میں دن دہاڑے ڈاکے ہی ڈاکے، چوریاں ہی چوریاں

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker