تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:وفاق کے بعد صوبائی ریلیف پیکج بھی ناکافی ہیں، راؤاخترعلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) وفاق کے بعد صوبائی ریلیف پیکج بھی ناکافی،عوام کرونا کے ساتھ حکومتی ستم ظریفی کا بھی شکار ہیں۔ علاقے میں آٹے کی کمی سے لوگ دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہیں۔جماعت اسلامی کے کارکنان انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کو کرونا سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر راو اختر علی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے بروقت لوگوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی ہر ممکن امداد کررہے ہیں۔ کرونا کی روک تھام کے حوالے سے جو اقدام حکومت نے اٹھائے ہیں، ان میں رٹ کی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ وفاق کے بعد صوبائی ریلیف پیکج بھی ناکافی،عوام کرونا کے ساتھ حکومتی ستم ظریفی کا بھی شکار ہیں۔صوبے کی 11کروڑ آبادی میں سے صرف 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے ماہانہ امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزیہاں الخدمت فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کے کرونا آگاہی مہم کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ میں آئے صحافییوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر اور کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوڈ سپلائی پر خصوصی نظر رکھے اگر یہ متاثر ہوئی تو انارکی پھیلے گی۔علاقے میں آٹے کی کمی سے لوگ دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہیں۔ وفاقی حکومت نے غریب عوام کے لیے جو امدادی پیکیج تین ہزار روپے دینے کی منظوری دی ہے وہ بہت کم ہے۔ کم ازکم پندرہ ہزار روپے رکھے جائیں۔ حکومت نے جہاں کہیں بھی قرنطینہ سینٹرز بنائے ہیں اطلاعات آرہی ہیں کہ ان کی حالت بھی انتہائی نا گفتہ بہ ہے۔ صفائی سے لے کر کھانے پینے اور لوگوں کے ٹریٹمنٹ تک کسی قسم کی بہتری کی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد اس وقت 1500سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ مشتبہ افراد 12000 ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 557مریض سامنے آچکے ہیں۔ اور آئے روز ان کی تعداد میں درجنوں کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت اور دیگر انتظامیہ کی تمام تر کاوشوں کے باجودہ کرونا وائر س پر قابو نہیں پایا جاسکا۔حاجی رمضان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت اعلانات کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی بجائے عملی اقدامات کرے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان انتظامیہ کے ساتھ مل کرعوام کو کرونا سے متعلق آگاہی فراہم اور لوگوں کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔ گلی، محلوں اور مساجد کے اندر سپرے کروائے جائیں۔ کچھ مفاد پرست کرونا بحران سے فائدہ اٹھا کر منافع کمارہے ہیں۔ حکومت ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker