تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیو ٹیم کی نوجوان لڑکی کو نامعلوم ملزمان اغوا کر کے فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔پولیو ٹیم کی نوجوان لڑکی کو نامعلوم ملزمان اغوا کر کے فرار۔لڑکی کے پہنے ہوئے لاکھوں روپے کے سونے اور چاندی کے زیورات بھی ساتھ لے گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں گگہ سرائے کے رہائشی بد نصیب باپ محمد ارشد نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں ایک ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز اسکی اکیس سالہ بیٹی صبا ارشد پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی دینے کا کہہ کر گئی مگر شام تک واپس نہ آئی تو اس نے اپنی بیٹی کی تلاش شروع کر دی مگر وہ نہ ملی۔بعد میں اسے کچھ لوگوں نے بتایا کہ چند نامعلوم ملزمان اسے بہلا پھسلا کر زنا کاری کی نیت سے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔باپ کا کہنا ہے کہ لڑکی نے لاکھوں روپے کے سات تولہ سونے اور ایک پاو چاندی کے زیورات بھی پہنے ہوئے تھے جو ملزمان بھی چوری کرکے لے گئے۔پولیو ٹیم سے لڑکی کے اغوا سے پولیو مہم کی دوسری خاتون ملازمین میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور پولیو مہم کے شدید متا ثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker