پاکستانتازہ ترین

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس: وزیراعظم آج نوجوانوان کی رجسٹریشن کا آغاز کریں گے

اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان آج شام نوجوانوان کی رجسٹریشن کا آغاز کریں گے، معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ڈیٹا بیس سسٹم پر کام شروع کر دیا۔وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن مکمل کر لیا گیا، معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے کہا ہے نوجوان سیٹیزن پورٹل پر خود کو رجسٹر کر سکیں گے، ٹائیگرز فورس قومی سطح پر سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر تشکیل دی جائیگی، رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک جاری رہے گی، ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا ہنگامی صورت میں کام کرے گی۔عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں کو گھروں تک راشن سپلائی کی تربیت دی جائیگی، وزیراعظم نے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کا نوجوانوان پر اعتماد درست ثابت کریں گے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت نوجوان بھی فرنٹ لائن فورس بنیں گے، امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker