تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:وزیر آبپاشی بننے والے میاں یاور زمان ذہنی بیمار ہیں،مہر عبدالستار

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید)انجمن مزارعین پنجاب کے سیکرٹری جنرل مہر عبدالستار نے کہا ہے کہ دھونس دھاندلی سے الیکشن جیت کر وزیر آبپاشی بننے والے میاں یاور زمان ذہنی بیمار ہیں سیلاب سے متاثرین کے ساتھ ان کی گفتگو ان سے ہمدردی کے بجائے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ایمانداری کے دعوے دار اور میرٹ کا پرچار کرنے والے خادم اعلیٰ کو وزیر موصوف کی حرکت پر فوری طور پر ان کو صوبائی کابینہ سے الگ کر دینا چاہیے ان خیالات کا اظہارانہوں نے فور ایل کے علاقہ میں پر ہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے صوبائی وزیر کا بیان اس بات کا مظہر ہے کہ ان کو مسائل میں گری عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کے اگر مذکورہ صوبائی وزیر کے بیان کا نوٹس نہ لیا گیا تو انجمن مزارعین پنجاب بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملکر غیر معینہ مدت تک احتجاج کا سلسلہ شروع کر دے گی انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی وزیر سیلاب کے پانی کو باعث رحمت سمجھتے ہیں تو ان سے متاثرہ ہونے والے خاندانوں کامالی نقصان کو بھی اپنی وزارت سے پورا کریں انہوں نے کہا کے وزیر آبپاشی نے متاثرین کی مدد کے بجائے ان کی تذلیل کی ہے انہوں نے چیف جسٹس سے وزیر آبپاشی کے بیان پر سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  فیس بک نے جعلی خبروں سے نمٹنےکیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker