تازہ ترینعلاقائی

پتوکی ،حبیب آباد ،پھولنگر،جمبر اور گردونواح میں مہنگائی کی نئی لہر

پتوکی (تحصیل رپورٹر) پتوکی ،حبیب آباد ،پھولنگر،جمبر اور گردونواح میں مہنگائی کی نئی لہر۔گھی، چینی آٹا اور دالیں مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔عوام مہنگائی سے بے حال۔تفصیلات کے مطابق پتوکی حبیب آباد پھولنگر اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث عوام پریشان اور کم آمدنی والے افراد بے حال ہوچکے ہیں۔ لاک ڈاون کے باعث دوکان دار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں مقامی اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ دوکاندار من مانی کرتے ہوئے زائد ریٹ وصول کر رہے ہیں۔ اور روز بروز بڑھنے والی مہنگائی سے عوام تنگ آگئے ہیں۔ ان کیلئے روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ جب کہ قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے۔جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے شہر کے عوامی سماجی حلقوں او ر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، ڈپٹی کمشنر قصوراور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker