پاکستانتازہ ترین

سی پیک منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک نیوز) کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کی گئی قومی رابطہ کمیٹی نے سی پیک منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، صوبائی وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال، اور وفاقی وزیر اسد عمر نے موجودہ تناظر میں معاشی و انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ تعمیراتی انڈسٹری کل سے کھول دی جائے گی اور وزیراعظم کل انڈسٹری سے متعلق پیکج کا اعلان کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ غریب کے گھر کا چولہا جلے، مزدوروں کا روزگار انڈسٹری سے وابستہ ہے۔ مزدور طبقہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملکی حالات و واقعات کے مطابق بہترین اقدامات اٹھائے جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے سرشار ڈاکٹرز اور طبی عملے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ صحت کے شعبے سے وابستہ لوگوں کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker