اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ق لیگ کی ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ گذشتہ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس افتخا رمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جعلی ڈگری کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج جاری کیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ثمینہ خاور حیات اپنی ڈگری اصلی ثابت کرنے میں ناکام رہیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی حکم دیا کہ ثمینہ خاور حیات کی کامیابی کا نوٹی فکیشن منسوخ کیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ثمینہ خاور حیات نے 2008میں رفاع یونیورسٹی کی ڈگری داخل کی جو جعلی تھی، بعد میں پرسٹن یونیورسٹی کی ڈگری دی گئی، وہ بھی جعلی نکلی۔
You must be logged in to post a comment.