تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: ایس ایچ او سٹی کا منشیات فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف شکنجہ سخت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او سٹی نصراللہ بھٹی کا منشیات فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف شکنجہ سخت،مختلف جگہوں پر منشیات فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف سرچ آپریشن،تین ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 4030گرام چرس برآمد کرکے موت کے سوداگروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔پتنگ باز سجناں بھی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدائت پر ایچ او سٹی انسپکٹرنصراللہ بھٹی نے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور قسم کا سرچ آپریشن کر کے بلوکی روڈ سے ملزم محمد لطیف کے قبضہ سے 1340گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا،نواحی گاؤں پرناواں ملتان روڈ بائی پاس کے قریب سے ملزم محمد عمران کے قبضہ سے 1330گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،محلہ میانکے موڑ ملزم سید علی حیدر زیدی کے قبضہ سے 1600گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،تینوں ملزمان پولیس کو مطلوب تھے اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش تھے ایس ایچ او تھانہ سٹی نصراللہ بھٹی نے افسران کے حکم پر ڈرامائی انداز سے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا،محلہ میانکے موڑ پر چھاپہ مار کر ایک پتنگ باز سجناں علی رضا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پتینگیں اور خونی ڈور کے گچھے بر آمد کر لیں۔تھانہ سٹی پولیس کے ایک دن میں منشیات فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرکے تین مقدمات درج کرنے پر عوامی سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  مملکتِ خدا داد میں جاری تماشہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker