پاکستانتازہ ترین

چوہدری شوگر ملز کیس، نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنٰی

لاہور (پاک نیوز) احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنٰی دینے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کرلیا جائے گا۔چوہدری شوگر ملز کیس میں شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰ دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے جبکہ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ ریفرنس دائر کئے بغیر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت جاری رکھنا نہ بے معنی ہے۔ تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کرلیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker