تازہ ترینعلاقائی

ایاز میمن موتی والا کا شہر قائد کے سفید پوش طبقے کی مدد کا اعلان ۔

کراچی (پریس ریلیز) چیئر مین کراچی تاجر الائنس و سماجی رہنماء ایاز میمن موتی والا کا سید سادات، نعت خواں ، اداکار، اسٹیج فنکار، بے روزگار صحافی، شہید پولیس کے ورثاء، اقلیتی برادری، سونے کے کاریگروں سمیت مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے سفید پوش طبقے کی مدد کا اعلان، پانچ سو راشن بیگز سفید پوش خاندانوں کو دیئے جائیں گے جو اپنی عزت نفس کی وجہ سے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے، دن رات راشن بیگز پیک کرنے میں مصروف ، دولت ، شان و شوکت اور بڑے بڑے بنگلے کرونا سے نہیں بچا پائیگی بلکہ انسانیت کی خدمت وہ عمل ہے جودنیا و آخرت میں کام آئی گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راشن بیگز کی پیکنگ کے دوران اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ، کروڑوں کی آبادی میں ایک ایاز میمن موتی والا بغیر کسی خیرات، زکوتہ، عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ،کرونا وائرس کے خوف سے ڈر کر عوام کی خدمت سے راہ فرار اختیار کرنے والے انسان کہلانے کے قابل ہی نہیں ہیں ،ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے صورتحال میں کوشش یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کھانے پینے کا سامان پہنچا سکوں اور یہ سامان زکوتہ یا خیرات کا نہیں بلکہ ہر اس سفید پوش کی مدد ہے جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتا، انہوں نے کہا کہ کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ کرونا سے لڑنا ہے، پاکستان کو بچانا ہے صحت مند بنا نا ہے،ہم سب کو ملکر اس کرونا کو پاکستان سے بھگانا ہے، جب سے کرونا وائرس آیا ہے اپنی حیثیت اور استطاعت کے مطابق شہر قائد کی عوام کی مدد کررہا ہوں ، ہم یہ راشن بیگز بنا کسی فوٹوسیشن، ویڈیوز یا بنا کسی نمود و نمائش کے لوگوں میں تقیسم کریں گے تا کہ اس سفید پوش طبقے کی عزت نفس اور ان کا بھرم بھی قائم رہے، انہوں نے کہا کہ جو میرے صحافی بھائی، نعت خواں حضرات، فنکار، اسٹیج آرٹسٹ، شہداء کی فیملیز سمیت ایسے سید سادات فیملیز کو جانتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم ایسے ضرورتمند وں کے گھروں تک راشن پہنچائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: نامعلوم ملزمان نے اٹھارہ سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker