پاکستانتازہ ترین

افغان حکومت کی درخواست پر طورخم سرحد کھول دی گئی

خیبر(پاک نیوز)افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے طورخم سرحد کھول دی ہے،جہاں سے پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین بارڈر کراس کرسکیں گے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کھولنے کے بعد پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کو افغانستان جانےکی اجازت دےدی گئی ہے جبکہ طورخم سرحد نو اپریل تک کھلی رہے گی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 9اپریل تک یومیہ ایک ہزار افغان شہری واپس اپنے ملک جاسکیں گے جبکہسیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کھلتے ہی بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان واپس جارہے ہیں، پیدل افغانستان جانے والوں کو بائیومیٹرک سسٹم سے گزارا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر چھ سے نو اپریل تک کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق آج بارڈر کھول دیا گیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عائشہ فاروق صدیقی افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر چمن اور طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker