تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لاک ڈاون نے تاجروں کی معیشت تباہ کر دی تاجروں کو ریلیف دیا جائے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔لاک ڈاون نے تاجروں کی معیشت تباہ کر دی تاجروں کو ریلیف دیا جائے ور مرحلہ وار کاروبار چلانے کی اجازت دی جائے۔ان خیالات کا اظہار بھائی پھیرو کے تاجر رہنما وں ملک محمد عثمان بوٹا،ملک محمد اکرم بوٹا اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ان رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو ریلیف دیا جائے۔ تاجروں کے ملک بھر کی مارکیٹوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ مرحلہ وار کھولنے کی حکمت عملی تاجر تنظیمات کی مشاورت سے ترتیب دی جائے.۔ تاجر و صنعتکار طبقہ اب مزید مارکیٹیں بند رکھنے کا متحمل نہیں ھو سکتاچھوٹے تاجروں کے کم یونٹس کے بجلی کے کمرشل میٹرز اور گیس میٹرز کے دو مہینوں کے بلز ختم کیے جائیں اسی طرح دیگر تاجروں و صنعتکاروں کے دو مہینے کے یوٹیلٹی بلز موخر کرتے ھوئے اگلے چھ مہینے میں قسطوں میں وصول کیے جائیں اور تمام قرضوں کے سود ختم کیے جائیں تین مہینے کے عرصے کے تاجروں پر مختلف قسم کے ٹیکسز ختم کیے جائیں۔تمام صنعتوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ فوری کھولنے کا فیصلہ کیا جائے پٹرول کی قیمت 60 روپے لیٹر اور دیگر تمام مصنوعات کی قیمتیں اسی شرح سے کم کی جائیں۔ تاجروں و صنعتکاروں کے لیے بلاسود قرضے فراھم کرنے کا انتظام کیا جائے خرید و فروخت پر لگائی جانے والی شناختی کارڈ کی شرط،پوائنٹ آف سیلز لگانے کے فیصلے معیشت کی بحالی کے لیے واپس لیے جائیں رئیل اسٹیٹ سیکٹر،ھاؤسنگ،ملکی صنعتوں کی بحالی،ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے تاجر تنظیمات کی مشاورت سے معاشی اصلاحات و پیکیج کا فیصلہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker