پاکستانتازہ ترین

نوشین جاوید امجد چیئر پرسن ایف بی آر تعینات

اسلام آباد(پاک نیوز) گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کی چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دیدی۔ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے۔ چئیرمین ایف بی آر کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن کام کر رہی تھیں۔نوشین جاوید امجد کو اب ریگولر طور پر چئرپرسن ایف بی آر لگایا گیا گیا ہے، نوشین جاوید امجد کو ممبر ایڈمن ایف بی آر سے تبدیل کر کے چئیرمین ایف بی آر لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:صوبائی حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے،عبیداللہ بابت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker