پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلے کالعدم کردیے ہیں۔سپریم کورٹ میں قیدیوں کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے 184(3)کے تحت قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے سنگین جرائم، نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے رہا کیے گئے تمام قیدیوں کو دو بارہ گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا اور اٹارنی جنرل کی قیدیوں سے متعلق سفارشات کو تسلیم کرلیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی تمام جیلوں میں خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  سارک کانفرنس میں پاک بھارت سربراہان کی ملاقات خارج از امکان نہیں : بھارتی دفترخارجہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker